ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا میں چارجنگ کے دوران موبائل پھٹ پڑا - آگ بھڑکنے سے گھر ہوگیا جل کر تباہ

کارکلا میں چارجنگ کے دوران موبائل پھٹ پڑا - آگ بھڑکنے سے گھر ہوگیا جل کر تباہ

Mon, 17 Feb 2025 12:34:20    S O News
کارکلا میں چارجنگ کے دوران موبائل پھٹ پڑا - آگ بھڑکنے سے گھر ہوگیا جل کر تباہ

کارکلا ، 17 / فروری (ایس او نیوز) ماراتھپّا شیٹی کالونی میں واقع ایک گھر میں چارجنگ کے لئے رکھا ہوا موبائل فون دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے بعد بھڑکنے والی آگ میں پورا گھر جل تباہ ہوگیا ۔ 
    
موبائل دھماکے سے پھٹنے کا واقعہ چھ کمروں والی دو منزلہ عمارت میں صبح 4 بجے کے وقت پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے چارجنگ پلگ سے جڑا ہوا موبائل  فون صوفے پر رکھا تھا جس کے پھٹتے ہی آگ بھڑک گئی اور پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
    
اس واردات کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ  موبائل فون میں دھماکہ ہوتے وقت ایئر کنڈیشنر جو آن تھا اس کی وجہ سے آگ زیادہ تیزی سے بھڑکی ہوگی ۔ مالک مکان کشور کمار شیٹی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ گھر جل کر تباہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپوں کا نقصان ہونے کا گمان ہے ۔ 


Share: