ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا مطالبہ: شہریوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر حملے بند کیے جائیں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا مطالبہ: شہریوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر حملے بند کیے جائیں

Sat, 28 Dec 2024 17:00:21  Office Staff   S.O. News Service

نیویارک، 28/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والے ایک انسانی ہمدردی کے کارکن کو صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ یہ کارروائی جمعرات کے روز ہوئی تھی۔

یہ ملازم اردن میں مزید علاج سے گزرے گا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈی جی نے ایک پوسٹ میں ایک تصویر جس میں وہ جہاز پر بیٹھے ہوئے اور زخمی شخص کو دیکھ رہے تھے کے ساتھ لکھا کہ شہریوں پر حملے اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر حملے رکنا چاہیں۔ وہ ہدف نہیں ہیں۔

واضح رہے گیبریئس ہوائی اڈے پر نکلنے کا انتظار کر رہے تھے جب اسرائیل کا فضائی حملہ ہوگیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ یو این کا ملازم شدید زخمی ہے۔

گیبریئس نے اطلاع دی کہ وہ اور اقوام متحدہ کا ملازم اب اردن میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی شخص کی مزید علاج کے لیے نکالے جانے سے قبل کامیاب سرجری کی گئی۔

یاد رہے جمعرات کو گیبریئس جو اسرائیلی بمباری کے دوران یمن میں موجود تھے، نے تصدیق کی تھی کہ وہ "محفوظ” ہیں۔ تاہم صنعا ایئر پورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

گیبریئس اس وفد کا حصہ تھے جو اقوام متحدہ کے 17 ارکان کی رہائی کی کوشش کرنے کے لیے یمن گیا تھا جن میں سے کچھ کو 2021 سے اور کچھ کو جون سے حوثیوں نے حراست میں لیا تھا۔


Share: