ہوناور،14 / فروری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 کے فورلین منصوبے کے تحت سڑک کا کام جاری رہنے کے دوران ہوناور کے شراوتی پل پر دو رخی ٹریفک شروع کرنے کی وجہ سے بار بار حادثے ہو رہے تھے اور جانی نقصان بھی سامنے آیا تھا ۔
اب این ایچ آئی اور ٹھیکے دار کمپنی کی جانب سے شراوتی پل پر سڑک کے درمیان ڈیوائڈر پولس کے ساتھ روڈ اسٹڈس [ریفلیکٹرز] نصب کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے گاڑیوں کی دو طرفہ آمد و رفت کے آسانی پیدا ہوگی اور حادثات روکنے میں کامیابی ملے گی ۔