ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے قریب بائک سوار پر چیتے کا حملہ

ہوناور کے قریب بائک سوار پر چیتے کا حملہ

Wed, 05 Feb 2025 14:54:15  Office Staff   SO News

ہوناور ،5/ فروری (ایس او نیوز)ہوناور تعلقہ کے سنتے گولی علاقے میں سڑک سے گزرنے والے بائک سوار پر چیتے نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے لئے اسے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ۔
    
خیال رہے کہ سنتے گولی سے قریب جڈیگدے میں کچھ دن پہلے ہی محکمہ جنگلات کی طرف سے پنجرہ لگا کر ایک چیتے کو پکڑ لیا گیا تھا ، جس کے بعد مقامی افراد نے راحت کی سانس لی تھی ۔ ابھی اس بات کو ایک مہینہ بھی نہیں گزرا ہے کہ چیتے کے حملے کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ پرشانت شریدھر بھٹ نامی شخص اپنے رات کے وقت رشتے داروں سے ملنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا ۔ اس موقع پر چیتے نے اچانک اس پر حملہ کر دیا ۔ پرشانت کے چہرے، شانے وغیرہ پر زخم آئے ہیں جس کے علاج کے لئے اسے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ محکمہ جنگلات کے افسران نے اسپتال پہنچ کر پرشانت کی خبرگیری کی اور واقعہ کی تفصیل معلوم کی ۔ چیتے کے اس تازہ حملے کے بعد مقامی افراد میں دوبارہ تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔


Share: