بھٹکل ، 31/دسمبر (ایس او نیوز ) 25/26 دسمبر 2024ء بروز بدھ و جمعرات جامعۃ الصالحات جالی روڈ بھٹکل میں شہر کے مدارس واسکولوں اور کالجزکی طالبات کے درمیان منعقدہ اجتماعی قرأت اور نعت مقابلے میں شہر کے مختلف دینی وعصری تعلیمی اداروں سے 488 طالبات نے حصہ لیا۔
آرگنائزر کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق طالبات کے درمیان اجتماعی قرأت و نعت کا منعقد ہونے والا یہ منفرد مسابقہ تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور قرآن پاک کی نورانیت و روحانیت سے محظوظ ہوئے۔ اول، دوم، سوم آنے والی طالبات کے درمیان تقریباً دیڑھ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے اور تمام 488 شرکاء کو بھی خصوصی انعامات مع سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
مسابقے کی اختتامی نشست میں ناظم جامعۃ الصالحات مولانا محمد الیاس صاحب ندوی نےخواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے موجودہ بگڑتے اخلاقی حالات کے پس منظر میں اپنی بچیوں کو ان کی شادیوں سے پہلے کم از کم ایک دو سال کے لیے لازمی طور پر دینی مدارس میں داخل کرواکر ان کو بنیادی دینی واخلاقی تعلیمات سے آراستہ کرنے کی درخواست کی۔
مسابقہ اجتماعی قرأت و نعت میں اول، دوم اور سوم آنے والے اسکولوں ومدارس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:
اجتماعی قرأت (سفلی)
I. علی پبلک پرائمری اسکول
II. اصلاح البنات پرائمری اسکول
III. نو نہال سینٹرل اسکول
اجتماعی قرأت (وسطی)
I. علی پبلک گرلز ہائی اسکول
II. انجمن گرلز ہائی اسکول بستی روڈ
III. اصلاح البنات پرائمری اسکول
اجتماعی قرأت (علیا)
I. جامعۃ الصالحات جالی روڈ
II. جامعۃ الصالحات سلطانی محلہ
III. جامعۃ الصالحات شعبہ حفظ جالی روڈ
اجتماعی نعت (سفلی)
I. علی پبلک پرائمری اسکول
II. الصفہ ماڈل اسکول
III. بی بی مونٹسیری اینڈ پرائمری سکول
اجتماعی نعت (وسطی)
I. نو نہال سینٹرل اسکول
II. مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تنگنگنڈی
III. انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی
اجتماعی نعت(علیا)
I. جامعۃ الصالحات شعبہ حفظ سلطانی محلہ
II. جامعۃ الصالحات جالی روڈ
III. جامعۃ الصالحات سلطانی محلہ