ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمہ موسمیات کا الرٹ : اتر کرناٹکا میں آئندہ تین دن تک گرم ہوا چلنے کا امکان - ساحلی اضلاع میں ہو سکتی ہے بارش

محکمہ موسمیات کا الرٹ : اتر کرناٹکا میں آئندہ تین دن تک گرم ہوا چلنے کا امکان - ساحلی اضلاع میں ہو سکتی ہے بارش

Mon, 17 Mar 2025 14:32:14    S O News

بینگلورو،  17 / مارچ (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق  18 مارچ سے 20 مارچ تک تین دن اتر کرناٹکا کے چھ اضلاع میں گرم ہوائیں چلنے اور ساحلی اضلاع میں برسات ہونے کا امکانات ہیں ۔  
    
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دن بہ دن بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ، کلبرگی، یادگیر، رائچور اور وجیاپورا میں آئندہ تین دنوں کے دوران لُو چلنے کے امکانات ہیں ۔ اس عرصے میں ان اضلاع کے درجہ حرارت میں مزید دو تا چار ڈگری سلسیس کا اضافہ ہوگا ۔ 
    
دوسری طرف دکشن کنڑا، اڈپی اور اتر کنڑا جیسے ساحلی اضلاع میں پیر اور منگل کے دن ہلکی برسات ہونے کے امکانات کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ خاص کرکے دکشن کنڑا، میسورو، کوڈاگو اور ہاسن میں بعض جگہ تیز ہوائیں چلنے، بادلوں کی گرج اور بجلیوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔


Share: