بیلتنگڈی ،6 / مئی (ایس او نیوز) تعلقہ کے بھترا بَیلو گاوں میں مذہبی تقریب کے دوران رکن اسمبلی ہریش پونجا نے مسلمانوں کے خلاف جو فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریر کی تھی اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایم ایل اے کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ گوپال کرشنا مندر کے برہماکلش اتسوا کے موقع پر ایم ایل اے پونجا کی طرف سے کی گئی تقریر ویڈیو کلپ کے ساتھ مقامی مسلم لیڈر ایس ایم ایس ابراہیم مصلیار نے اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے ایم ایل اے کی تقریر والی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد معاملہ درج کیا کیس رجسٹر کر لیا ۔