
بھٹکل، 17/فروری (ایس او نیوز ) گورنمنٹ ہائر پرائمری اردو اسکول تینگن گنڈی میں 14 فروری 2025 دوپہر تین بجے اولڈ اسٹوڈنٹس کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں خاص طور پر تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پروگرام کا آغاز منتظر کی تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات ساتویں جماعت کے بچوں نے کیا ۔
ہارون رشید بنگالی نے تعلیم کے اہمیت اور اور خاص طور پر ناخدا برادری میں تعلیم کے تئیں آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں آپ طلبہ انجینئر، ڈاکٹر ، ٹیچر ، psychologist ، اور دیگر ڈگریاں لے کر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونا ہے۔ لیکن اس کے لئے کڑی محنت شرط ہے۔ یہی وقت ہے کہ آپ تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دیں اور اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے قوم و ملت کا نام روشن کریں۔ انہوں نے اردو میڈیم کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ ہمارے بہت سارے لوگ اردو میڈیم یہاں تک کہ اسی اسکول سے ساتویں کلاس تک تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھیں ہیں اور آج اعلی مقام پر فائز ہیں۔ آپ لوگوں کو بھی ایسے ہی آگے بڑھنا ہے۔
اولڈ اسٹوڈنٹس کی طرف سے دو تعلیمی ایوارڈ گُل تینگن گنڈی کے نام سے دئے گئے جس میں راعنا زیبا بنت شاہ الحمید چاوس کو اول مقام اور سُہانہ بنت اشرف مُلا کو دوسرے مقام سے نوازا گیا۔
اسی اسکول کے سابق طالب علم عبدالمنان اسلم بڑجی جنہوں نے 2022-23 میں پورے اترا کنڑا ضلع میں اردو میڈیم سے پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،، شال پوشی کے ذریعے ان کی تہنیت کی گئی اور خصوصی انعام سے نوازا کیا ۔
پروگرام میں اولڈ اسٹوڈنٹس ، SDMC کے ممبران، بچوں کے والدین اور اساتذہ بھی موجود تھے ، اس موقع پر اولڈ اسٹوڈنٹس کی گورنمنٹ اسکول کی طرف سے کمیٹی بھی بنائی گئی۔
جلسہ کی صدارت مشاق جناب نے کی۔ میر مدرس نور جہاں میڈم نےآخر میں تماموں کا شکریہ ادا کیا ۔
