سرسی، 12 / مارچ (ایس او نیوز) شہر کے اے پی ایم سی علاقے میں ایک چلتے ہوئے رکشہ اچانک بجلی کا ٹوٹ کر گر پڑا مگر خوش قسمتی سے رکشہ میں موجود رکشہ ڈرائیور کے علاوہ تین مسافر کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ جب وینکٹیش نامی رکشہ ڈرائیور منی ودھان سودھا کے قریب واقع رکشہ اسٹینڈ سے تین مسافروں کو ان کی منزل کی طرف لے جا رہا تھا، تو اے پی ایم سی مارکیٹ کے پاس بجلی کا کھمبا ٹوٹ کر بجلی کے تاروں سمیت رکشہ کے اوپر گر گیا ۔ چونکہ کے رکشہ کی رفتار کم تھی اور کھمبا رکشہ کے پچھلے حصے پر گرا تھا، اس وجہ سے مسافروں اور ڈرائیور کے لئے فوری طور پر باہر نکلنے میں آسانی ہوئی ہے ۔