ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : حادثاتی طور پر سیپٹک ٹینک میں گرنے سے معمر خاتون کی موت

اُڈپی : حادثاتی طور پر سیپٹک ٹینک میں گرنے سے معمر خاتون کی موت

Mon, 08 Jun 2026 18:50:41    S O News

اُڈپی،  8 / جون (ایس او نیوز) ملپے کے بدانیدیور گاؤں میں ایک 74 سالہ خاتون سیپٹک ٹینک میں گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بدانیدیور کے رہنے والے متوفی خاتون کے بیٹے شالفن فرنانڈیز کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق 7 جون کو صبح 11.00 بجے کے قریب اس کی ماں ایلیس ڈیسوزا کپڑے دھونے کے لیے باہر گئی تھیں ۔  راستے پر چلتے ہوئے اس نے ایک جگہ موجود سیپٹک ٹینک کو ڈھانپنے والے پتھر کے سلیب پر قدم رکھا ۔ مبینہ طور پر سلیب ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے وہ ٹینک میں گر گئی اور کنکریٹ کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کے درمیان پھنس گئی۔

جب گھر والوں نے اس کی غیر موجودگی کو محسوس کیا تو شالفن فرنانڈیز نے اس کی تلاش شروع کی اور اسے سیپٹک ٹینک میں پھنسا ہوا پایا۔ 
    
ایک مقامی باشندے ایشور ملپے کی مدد سے وہ اپنی ماں کو سیپٹک ٹینک سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوا تو ہوا مگر اس وقت تک وہ دم توڑ چکی تھی۔ 
    
ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ایلس ڈیسوزا سیپٹک ٹینک کے اندر پانی میں ڈوب گئی ہوگی یا منہدم کنکریٹ سلیب کے درمیان پھنس جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہوگی۔

 ملپے پولیس نے بی این ایس ایس   کی دفعہ 194 کے تحت غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


Share: