ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل عیدگاہ میں7:15 بجے ہوگی عید الفطر کی نماز؛اطراف کے علاقوں میں نماز عید کے اوقات کا اعلان

بھٹکل عیدگاہ میں7:15 بجے ہوگی عید الفطر کی نماز؛اطراف کے علاقوں میں نماز عید کے اوقات کا اعلان

Sun, 30 Mar 2025 16:39:20    S O News
بھٹکل عیدگاہ میں7:15 بجے ہوگی عید الفطر کی نماز؛اطراف کے علاقوں میں  نماز عید کے اوقات کا اعلان

بھٹکل ، 30 مارچ (ایس او نیوز) – بھٹکل بندر روڈ پر واقع عیدگاہ میدان میں نماز عید الفطر صبح 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز سے قبل، صبح 6:40 بجے جامع مسجد سے عیدگاہ کے لیے ایک پیدل جلوس روانہ ہوگا، جو چوک بازار، محمد علی روڈ، مین روڈ، اولڈ بس اسٹینڈ سے گزر کر نیشنل ہائی وے پر نور مسجد کراس سے عیدگاہ میں داخل ہوگا۔ نماز عید کی امامت مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کریں گے، جبکہ نماز کے بعد پہلے عربی خطبہ ہوگا اور پھر اس کا اردو ترجمہ پیش کیا جائے گا۔

بھٹکل کے دیگر مقامات پر نماز عید کے اوقات

  • جامعہ آباد عیدگاہ – 7:30 بجے

  • شرالی رحمانیہ مسجد – 8:00 بجے

  • علی میاں مسجد شرالی – 8:30 بجے

  • مرڈیشور جامع مسجد اور نور مسجد – 7:00 بجے

  • مرڈیشور غوثیہ مسجد – 7:05 بجے

  • حُسین مسجد مرڈیشور – 7:10 بجے

ہوناور اور منکی میں نماز عید کے اوقات

  • منکی عیدگاہ – 7:30 بجے

  • جامع مسجد، ناخدا محلہ، منکی – 7:45 بجے

  • ولکی عیدگاہ – 7:30 بجے

  • ہوناور روشن محلہ مسجد(نیشنل ہائی وے) – 8:00 بجے

شیرور میں نماز عید کے اوقات

  • جامع مسجد فیض، کیسر کوڈی شیرور – 7:30 بجے

  • جامع مسجد الہاشمی، ناخدا محلہ – 7:45 بجے

  • جامع مسجد بلال، غوثیہ محلہ – 7:45 بجے

  • جامع مسجد عبداللہ، طلائی – 7:45 بجے

  • جامع مسجد فاطمہ، محمد سعید کیسر کوڈی – 7:45 بجے

  • جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ، آرمے کیسر کوڈی – 8:00 بجے

چاند نظر آنے پر عید کا اعلان

بھٹکل سمیت پورے ہندوستان میں آج، اتوار کو رمضان کے 29 روزے مکمل ہو رہے ہیں۔ آج شام چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اگر چاند نظر آتا ہے تو کل، پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔

 Bhatkal Eidgah committee Video

tanzeem-eid-message


Share: