ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی: نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر آن لائن کوئز، 33 نقد انعامات کا اعلان

دہلی: نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر آن لائن کوئز، 33 نقد انعامات کا اعلان

Wed, 08 Jan 2025 10:38:03  Office Staff   S.O. News Service

نئی دہلی ، 8/ جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)آئندہ 25 جنوری کو ملک بھر میں ’نیشنل ووٹرز ڈے‘ منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس مناسبت سے دہلی کی چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) آر. ایلس واز نے ووٹروں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا ہے۔ سویپ (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن) پروگرام کے تحت ایک آن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بارے میں انھوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تمام تفصیلات فراہم کی ہیں۔

دی گئی جانکاری کے مطابق کوئز کے لیے رجسٹریشن 6 جنوری 2025 سے شروع ہو چکا ہے اور یہ عمل 19 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔ کوئز مقابلہ 21 جنوری سے 23 جنوری تک آن لائن منعقد ہوگا۔ دہلی کے سبھی رجسٹرڈ ووٹرس اور درجہ 9 سے اوپر کے طلبا و طالبات اس کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ دہلی کے 11 ضلعوں میں 3 بہترین کارکردگی پیش کرنے والے شرکاء کو نقد انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یعنی مجموعی طور پر 33 اشخاص میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کوئز میں فاتحین کے لیے انعامات کے 3 زمرے قائم کیے گئے ہیں۔ فرسٹ پرائز، سیکنڈ پرائز اور تھرڈ پرائز۔ فرسٹ پرائز کی شکل میں 10 ہزار روپے، سیکنڈ فرائز کی شکل میں 7 ہزار روپے اور تھرڈ پرائز کی شکل میں 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ چونکہ ضلع سطح پر یہ نقد انعامات دیے جائیں گے، اس لیے اول، دوم اور سوم تینوں زمرہ میں 11-11 نقد انعامات پیش کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی سبھی شرکا کو کوئز میں شامل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ فاتحین کو 25 جنوری 2025 کو نیشنل ووٹرس ڈے کی تقریب میں اعزاز بخشا جائے گا۔ اس کوئز مقابلہ سے متعلق تفصیلی جانکاری چیف الیکٹورل افسر، دہلی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


Share: