ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ اربن کوآپریٹیو بینک اکاونٹ سےہیکرس نے اڑائے 33 لاکھ روپئے

انکولہ اربن کوآپریٹیو بینک اکاونٹ سےہیکرس نے اڑائے 33 لاکھ روپئے

Wed, 29 Jan 2025 20:13:44  Office Staff   S.O. News Service

انکولہ ، 29 / جنوری (ایس او نیوز) اُتر کنڑا ضلع کے انکولہ میں پیش آئے ایک سائبر فراڈ میں انکولہ اربن کوآپریٹیو بینک ہیڈ آفس سے مختلف کھاتے داروں کی طرف سے آر ٹی جی ایس کے ذریعے دوسرے کھاتوں میں ٹرانسفر کی گئی رقم کو ہیکرس نے اڑالیا۔
    
انکولہ کوآپریٹیو بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رویندرا پانڈو رنگا وئیدیا کے ذریے کاروار میں سائبر کرائم کے سی ای این پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق بینک کے ہیڈ آفس میں کھاتہ رکھنے والی میناکشی کرشنا گوڈا نے ویوسایا سیوا سہکاری سنگھا کو آر ٹی جی ایس کے ذریعے بھیجے گئے 5 لاکھ روپے، مینگٹیشورا گیس سینٹر سے آر ٹی جی ایس سے بھیجے گئے 5,46,000 روپئے، اس کے ساتھ اسی کے دوسرے اکاونٹ میں آر ٹی جی ایس سے بھیجے گئے 6.60,000 روپے، سویتا وینکٹرمن نائک کے اکاونٹ سے آر ٹی جی ایس کے ذریعے بھیجے گئے 16,36,895 روپے کی شکل میں منجملہ 33,42,895 روپے ہیکرس نے اڑا لیے ہیں اور یہ رقم متعلقہ کھاتوں میں رقم جمع ہونے کے بجائے سائبر فریب کاروں کے انجان کھاتوں میں چلی گئی ہے۔  
    
معلوم ہوا ہے کہ سائبر فراڈ کی یہ واردات 24 جنوری سے 27 جنوری کے درمیان پیش آئی ہے ۔ یہ رقم کن کھاتوں میں چلی گئی ہے اس کے بارے میں ابھی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر بینک کا سرور ہیک ہو گیا ہے تو پھر مزید کھاتے داروں کو بھی چونا لگ سکتا ہے۔ 


Share: