ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بیلکے گرام پنچایت صدر کے ساتھ سائبر فراڈ - بینک کھاتے سے اڑائے گئے 20 لاکھ روپئے

بھٹکل میں بیلکے گرام پنچایت صدر کے ساتھ سائبر فراڈ - بینک کھاتے سے اڑائے گئے 20 لاکھ روپئے

Fri, 14 Feb 2025 23:13:13    S O News
بھٹکل میں بیلکے گرام پنچایت صدر کے ساتھ سائبر فراڈ - بینک کھاتے سے اڑائے گئے 20 لاکھ روپئے

بھٹکل 14 / فروری (ایس او نیوز)تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت صدر اور تاجر جگدیش لچمیّا نائک کے ساتھ سائبر فراڈ کا معاملہ پیش آیا ہے جس میں ان کے کھاتے سے 20 لاکھ روپیوں سے بھی زائد رقم اڑائی گئی ہے۔

بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 8 فروری سے 9 فروری کی صبح 8:20 بجے کے درمیان ان کا کینرا بینک میں موجود اکاونٹ کو کچھ انجان لوگوں نے ہیک کرتے ہوئےاس میں موجود 20,21,452 روپئے کسی اور اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دئے ہیں۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے سی پی آئی چندن گوپال کی قیادت میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہیکرز نے بیرون ملک بیٹھ کر یہ فراڈ انجام دیا ہوگا۔ پولیس کینرا بینک کے افسران کے ساتھ مل کر اس کھاتے کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں رقم منتقل کی گئی ہے۔


Share: