ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بیلگاوی میں کانگریس کی ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی، عوام سے حمایت کی اپیل

بیلگاوی میں کانگریس کی ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی، عوام سے حمایت کی اپیل

Tue, 21 Jan 2025 11:23:30  Office Staff   S.O. News Service

بیلگاوی  ، 21/ جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی)کانگریس کی جانب سے ہندوستانی آئین کو بچانے کی جدوجہد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ کرناٹک کے بیلگاوی میں کل کانگریس پارٹی ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے عوام سے بھرپور حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’مہاتما گاندھی کے اصولوں اور بابا صاحب کے آئین کو بچانے کے لیے ملک بھر میں تحریک کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ بیلگاوی کی تاریخی سرزمین ایک بار پھر ناانصافی اور ظلم کے خلاف انصاف کی لڑائی کی گواہی دے گی۔‘‘

کانگریس نے اپنے اس پوسٹ میں عوام سے حمایت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہمارے ساتھ آئیں اور اس انصاف کی جنگ سے جڑ کر ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔‘‘ کانگریس نے اس ریلی سے متعلق سبھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس ریلی سے ایک دن قبل یعنی پیر کے روز پارٹی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہندوستانی آئین اور اس کے اقدار پر حملہ ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف جنگ بہت ضروری ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کو لے کر دیے گئے اپنے ’نفرت انگیز اور ملک مخالف‘ بیان کے لیے انھیں معافی مانگنی چاہیے۔ پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’کل کانگریس کی ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین ریلی‘ بیلگاوی میں ہوگی۔ یہ 27 دسمبر 20224 کو ہونی تھی، لیکن ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بیلگاوی میں ہی مہاتما گاندھی نے 26 دسمبر 1924 کو کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ آج مہاتما گاندھی کی بے عزتی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر پر حملہ کیا جا رہا ہے۔‘‘


Share: