بنگلورو، 6/ مارچ (ایس او نیوز /پی ٹی آئی) بی جے پی نے بدھ کے روز الزام لگایا کہ کرناٹک میں حکمراں کانگریس حکومت سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن مختص کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر نے الزام لگایا کہ ریاست میں تمام ترقیاتی کام ٹھپ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومت نے کابینہ میں ایک تجویز منظور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت سرکاری ٹھیکوں میں اقلیتوں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔
انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ اقلیت کا مطلب صرف مسلمان ہی کیوں سمجھا جاتا ہے، جبکہ ملک میں دیگر اقلیتی برادریاں بھی موجود ہیں۔
بنگلورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کانگریس کی اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسی معاشرتی توازن کو بگاڑ سکتی ہے۔