Sat, 06 Jul 2024 13:26:00
ہاتھرس حادثے کے مرکزی ملزم اور منتظم دیو پرکاش مدھوکر نے خودسپردگی کر دی ہے۔ یہ جانکاری وکیل اے پی سنگھ نے دی۔ خودسپردگی کے بعد پولیس نے دیو پرکاش مدھوکر کو گرفتار کرلیا۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 13:22:02
ہاتھرس سانحہ کے سلسلہ میں بابا سورج پال نے کہا ہے کہ اس واقعہ سے اسے بہت تکلیف پہنچی ہے، لوگوں کو انتظامیہ پر اعتماد رکھنا چاہئے اور کسی بھی شرپسند کو بخشا نہیں جائے گا۔ بابا نے کہا کہ اس مشکل وقت میں خدا لوگوں کو یہ غم برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔ خیال رہے کہ سورج پال کو اس کے پیروکار ’بھولے بابا‘ کہتے ہیں اور 2 جولائی کو ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران اموات کے بعد یہ بابا کا پہلا بیان ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 13:18:07
جھاڑگرام میں دوسری جنگ عظیم کے دوران بنائے بم برآمد ہونے کے بعد آج کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) ہینڈل پراس کی اطلاع دی ہے ۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 12:46:10
بہار میں پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، اور اب اس تعلق سے بڑی کارروائی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بہار حکومت نے 15 انجینئرس کو کام میں لاپروائی کے پیش نظر معطل کر دیا ہے۔ دو انجینئرس سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 12:40:02
کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر اگنی ویر اجئے کمار معاملہ پر ویڈیو پیغام جاری کر مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 12:33:59
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے سپریم کورٹ کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر گریجویٹ سطح کے میڈیکل سمیت کچھ دوسرے کورسز میں داخلے کے لیے 5 مئی کو ہونے والا قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ (NEET) 2024 مکمل طور پر منصفانہ ہو اور کسی خلل کے بغیر رازدارانہ طریقے سے انجام دیا گیا تھا اور اس کے نتائج کو شاذ ونادر غیر منصفانہ طرز عمل کی وجہ سے منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 12:28:16
نیٹ امتحان میں ہوئی دھاندلی اور پیپر لیک کے خلاف ملک بھر میں طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ نیٹ امتحان کو رد کرتے ہوئے نئے سرے سے دوبارہ امتحان کرائے جائیں۔ نیٹ کے تعلق سے جاری اس ملک گیر احتجاج کے درمیان اب راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں مرکزی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے اور دوب
View more
Sat, 06 Jul 2024 12:20:52
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کی کیجریوال حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے لاکھوں مزدوروں کے مفادات کو پوری طرح نظر انداز کر دیا ہے اور شیلا دیکشت حکومت نے 2002 میں جو ’شرمک کلیان بورڈ‘ قائم کر کے کنسٹرکشن مزدوروں کی فلاح، صحت، تحفظ کے لیے جو منصوبے بنائے تھے، ان پر کوئی کام نہیں کیا۔
View more
Sat, 06 Jul 2024 12:08:55
راشٹریہ جنتادل کے ۲۸؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر آرجےڈی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت اگست میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے، اسلئے زیادہ دیر نہیں چلے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy