Wed, 21 Aug 2024 10:48:12
الیکشن کمیشن نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس مرحلہ میں 24 نشستوں پر 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 20:09:56
میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی موڈا معاملہ میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کو بڑی راحت ملی ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے زیریں عدالت کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملہ میں فی الفور کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ 29 اگست کو اس معاملہ کی سماعت ہوگی۔ تب تک اس ہدایت پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 19:42:38
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’لیٹرل انٹری‘ کے اشتہارات پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے حکم پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم بی جے پی کی 'لیٹرل انٹری' جیسی سازشوں کو ہر حال میں ناکام بنائیں گے۔‘‘
View more
Tue, 20 Aug 2024 19:34:28
بھٹکل جالی روڈ پر آرام دہ اور جدید سہولیات سے آراستہ67 اپارٹمنٹس پر مشتمل "اوشیانک Oceanic" رہائشی عمارت کا آج منگل کو اُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر منکال وئیدیا کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 19:32:45
مہاراشٹر کے ٹھانے واقع بدلاپور علاقہ میں آج زبردست تشدد والا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دراصل بدلاپور واقع ایک اسکول میں بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ سڑک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 19:29:54
مرکزی حکومت لیٹرل انٹری پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ منگل کے روز حکومت نے یو پی ایس سی کو ہدایت دی ہے کہ 17 اگست کو اس نے جو اشتہار جاری کیا تھا اس پر پر روک لگائے۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 19:24:43
کولکاتا میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملہ پر جہاں ایک طرف پورے ملک میں مظاہروں اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے وہیں دوسری طرف سی بی آئی اس واقعہ کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔ گزشتہ 4 دنوں سے سی بی آئی کی ٹیم آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
View more
Tue, 20 Aug 2024 19:17:38
دہلی این سی آر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور اس کے اگلے چند دنوں تک ایسا ہی رہنے کی امید ہے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث پارے میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق این سی آر کے لوگ آنے والے ایک ہفتہ تک ایسے ہی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy