Sun, 07 Jun 2020 21:37:51
امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد برطانیہ کے لندن میں نسل پرستی اور پولیس بربریت کے خلاف ہو رہے احتجاج میں گزشتہ چند دنوں میں 23 پولیس افسران زخمی ہوچکے ہیں۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 21:34:49
لداخ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اورچین کی افواج کے مابین ایک ماہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لئے ہفتہ کے روز دونوں ممالک کے فوجی کور کمانڈروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اس قضیہ پر دو طرفہ پرامن سمجھوتوں کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا اور قضیہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 21:31:26
کانگریس نے کہا ہے دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے سے کورونا مریضوں کے لئے اسپتال کم پڑ رہے ہیں اور دہلی حکومت کورونا کی اس جنگ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے جس سے آنے والے وقت میں بحران اور گہرا جائے گا۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 21:27:08
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اب دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کے عوام کا علاج کیا جائے گا۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 20:57:41
کورونا وائرس کے معاملوں میں دن بدن اضافے کی وجہ سے ہندوستان گذشتہ 48 گھنٹوں میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں دو پائیدان اوپر پانچویں مقام پرآگیا ہے
View more
Sun, 07 Jun 2020 19:38:03
بھٹکل میں کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد قریب ڈھائی ماہ سے بھٹکل میں فل لاک ڈاون جاری تھا، یکم جون سے صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک یہاں تمام دکانوں اورکاروباری اداروں کو کھولنے کی چھوٹ دی گئی تھی، مگر اب کل 8 جون بھٹکل میں مزید چھوٹ دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ کل سے صبح سات بجے سے شام سات بجے تک تمام دکانوں اور کاروباری اداروں
View more
Sun, 07 Jun 2020 17:37:43
مرکزی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے کل 8 ؍ جون سے تمام عبادت گاہوں کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد بھٹکل میں کل تمام منادر عوام کے لئے کھلیں گی، البتہ سوڈی گیدے مندر کو فی الحال عوام کے لئے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ اُس مندر میں زیارت کرنے کے لئے زیادہ تر لوگ پڑوسی ضلع اُڈپی سے آتے ہیں۔ بھٹکل کا معروف مرڈیشور مندر جو کل سے اوپن ہورہا ہے
View more
Sun, 07 Jun 2020 16:41:42
کانفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا (کریڈیا) کے چیرمین سریش ہری نے آئی این ایس کو بتایا کہ مہاجر مزدوروں کی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعہ اپنی آبائی ریاستوں کو واپسی کو بمشکل ایک ماہ ہوا ہے۔
View more
Sun, 07 Jun 2020 16:24:21
کرناٹک میں راجیہ سبھا کی سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے ذریعہ سابق وزیر اعظم اور جنتادل سیکولر (جے ڈی ایس ) کے بانی ایچ ڈی دیوے گوڈا کی ایک بار پھر سے پارلیمنٹ میں واپسی ہوسکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy