Thu, 15 Jul 2021 11:22:06
عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کیلئے شہر بنگلور میں قربانی کیلئے لائے جانے والے بڑے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام نے بھی کسی بھی طرح کا تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے اور کہہ دیا ہے کہ ریاست میں جو انسداد گؤ ذبیحہ قانون نافذ ہے اس پر عمل میں کسی طرح کی مصالحت نہیں کی جا سکتی-
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:54:06
دہلی فسادات (2020) کے دوران پولیس کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ناراض ہو کر دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی پولیس پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:51:37
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی نندی گرام الیکشن سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو شوبھیندو ادھیکاری کو ایک نوٹس جاری کیا۔ نندی گرام سے بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری کے انتخاب کو چیلنج پیش کرنے والی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے 12 اگست کی تاریخ طے کی۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:48:15
مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے تعلق سے نکڑ پر بیٹھ کر گفتگو کرنا کوئی جرم نہیں، یہ تبصرہ آج یہاں بامبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے پربھنی شہر سے ممنوع تنظیم داعش کے ہم خیال ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوان اقبال احمد کبیر احمد کی ضمانت عرض داشت پر سماعت کے دوران کیا، جسٹس ایس ایس شندے نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ اس طرح کی گفتگو کرنا کوئی جرم نہیں، چھ
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:40:00
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 43 رنز سے شکست سے دوچار کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروٹیز کے خلاف ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:34:00
پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنی حکومت کے اہم وعدے کو پورا کرتے ہوئے کھیت مزدوروں اور بے زمینوں کا قرض معافی اسکیم کے تحت 590 کروڑ روپے کے قرض معافی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:31:49
مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے پیدا شدہ بحران کے سبب مرکزی اہلکاروں کے مہنگائی بھتے پر روک کو ہٹاتے ہوئے اسے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:28:59
کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے ملک میں ضروری اشیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے لئے آج مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس پر کنٹرول کے لئے فوری طورپر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy