Sat, 04 Dec 2021 20:37:28
تمل ناڈو کے مدورائی ضلع میں کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوانے پر ہوٹل اور مالز سمیت عوامی مقامات پر داخلہ کی اجازت نہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 20:32:42
نیوزی لینڈ کے گیندباز اعجاز پٹیل نے کسی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگ کے تمام 10 وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اعجاز پٹیل ایسا کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے تیسرے گیند باز ہیں۔ اعجاز سے پہلے یہ کارنامہ انیل کمبلے اور جیم لیکر انجام دے چکے ہیں۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 20:30:01
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو ہندوستانی سرکار سو رہی ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چلیے حکومت کو جگاتے ہیں۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے #SpeakUpforCovidNyay لگایا ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 20:25:45
ہندوستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے تیسرے معاملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ معاملہ گجرات کے جام نگر سے رپورٹ ہوا ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے جام نگر میں زمباوے سے لوٹنے والا شخص کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پایا گیا ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 20:22:20
کرناٹک میں ویکسین کے نام پر ڈکیتی کا عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے۔ یہاں کچھ لوگ اومیکرون کی ویکسین لگانے کے بہانے گھر میں گھسے اور سونے کے زیور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ یشونت نگر پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے اور اس تعلق سے دو لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 20:18:43
آکاش بھون میں ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی ۔ جس کی شناخت شیفالی (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 20:15:05
چند دن پہلے راوڈی شیٹر انکیت بولور پر جو جان لیوا حملہ ہوا تھا اس تعلق سے پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ حملہ میں استعمال کی گئی تین دو پہیہ گاڑیاں ، ایک آٹو رکشہ اور تین تلواریں ضبط کر لیں ۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 12:06:10
جنوبی آفریقہ سے بنگلورو آئے ہوئے 10 غیر ملکی مسافر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم نے دنیا بھر میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں تغیر شدہ کورونا کے 2 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور 10 سے زائد افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy