Tue, 15 Nov 2022 19:40:25
مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں منعقد صدر جمہوریہ کی تقریب میں شریک ہونے جبلپور سے جا رہے لوگوں سے بھری بس کٹنی ضلع میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے اور دو درجن سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:36:27
کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے اپنے اسٹار تشہیرکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں پارٹی کے کئی اہم لیڈروں کے نام شامل ہیں۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:30:37
بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) سے علیحدہ ہوئے ہرپال سنگھ بیلاری کی قیادت والے دھڑنے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ بی کے یو (بیلاری) نے کہا کہ یاترا جب مغربی یوپی، ہریانہ اور راجستھان سے ہو کر گزرے گی تو وہ اس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ یاترا 7 نومبر کو مہاراشٹر میں داخل ہوئی ہے اور کچھ دنوں کے بعد یہ اتر پردیش کے بلندشہر سے ہو کر گزرے گی۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:27:46
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کی رات گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 12 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی جس میں الپیش ٹھاکر کو رادھن پور کی جگہ جنوبی گاندھی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:24:20
وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-20 ممالک سے کہا ہے کہ وہ دنیا میں خوراک کے بحران سے نمٹنے کے لیے کھاد کی فراہمی بڑھانے کے لیے اقدامات کریں اور عالمی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے توانائی کی فراہمی پر کسی بھی قسم کی پابندی نہ لگائیں۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:20:53
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور اتر پردیش، راجستھان، بہار اور چھتیس گڑھ کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے آج امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر نے آج صبح یہ فہرست جاری کی۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:16:28
موربی پل حادثہ کے معاملہ پر سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے پل کی مرمت کا ٹھیکہ دینے کے طریقہ پر تنقید کی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اروند کمار نے ریاست کے اعلیٰ بیوروکریٹ اور چیف سکریٹری سے پوچھا کہ پبلک پل کی مرمت کے کام کا ٹینڈر کیوں نہیں نکالا گیا؟
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:13:03
کرناٹک کانگریس نے ریاستی حکومت کی 'ویویکا یوجنا' کے خلاف مہم شروع کی ہے، جس کے تحت نئے بنائے گئے کلاس رومز کو بھگوا رنگ دیا جائے گا۔ کانگریس نے مہم کا آغاز ہیش ٹیگ ’سی ایم انکل‘ کے ساتھ کیا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے کلاس رومز کو پینٹ کرنے کے بجائے بچوں کے لیے بیت الخلا بنانے کی اپیل کی۔ مہم کے ذریعے کانگریس نے اسکولی بچوں کی جانب سے بومئی سے سوال کئے ہیں۔
View more
Tue, 15 Nov 2022 19:06:43
دہلی میں ایک لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریزر میں رکھ دیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں ہونے والی اس واردات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا اور اس معاملہ میں مزید انکشافات کئے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy