
مُلکی، 20 / اپریل (ایس او نیوز) درگا پرمیشوری مندر کے سال بھر چلنے والے اتسوا کے موقع پر نکالے گئے رتھ کے جلوس کے دوران رتھ ٹوٹ کر گر پڑا ۔
بتایا جاتا ہے کہ سنیچر کے دن آدھی رات کو پیش آئے ہوئے اس حادثے میں کچھ بھکتوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ رات تقریباً ڈیڑھ اور دو بجے کے وقت جب یہ حادثہ ہوا تو اس وقت پجاری رتھ پر سوار تھے اور ہزاروں بھکت رتھ کھینچنے کی رسم ادا کی جا رہی تھی ۔ اس دوران اچانک ہی رتھ کو قابو میں رکھنے والا کھمبا ٹوٹ کر رتھ کے اوپری حصہ پر گر گیا ۔ اس سے تھوڑی دیر کے لئے ہجوم میں افراتفری پھیل گئی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ مرتبہ بھی یہاں رتھ اتسوا کے دوران اسی طرح کی مشکل پیش آنے کی وجہ سے کئی موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا ۔