ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں بس نے بائک کو کچل دیا؛ دو کی موقع پر موت

یلاپور میں بس نے بائک کو کچل دیا؛ دو کی موقع پر موت

Mon, 30 Dec 2024 01:40:32  IG Bhatkali   S O News

بھٹکل ۳۰  ڈسمبر (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں ایک سرکاری بس بائک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بائک پر سوار دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سنیچر دیر رات کو  بِس گوڈا  کراس ، نیشنل ہائی وے  ۶۳ پر پیش آیا جب بس  ہبلی سے یلاپور کی طرف جارہی تھی۔ حادثے میں بائک رائیڈر  بسوراج  ہنومنتپّا بری طرح زخمی ہوگئے، جبکہ پچھلی سیٹ پر سوار  کستوری بسوراج (۴۵) اور  کومل شیام بویڈکر (۱۲)   جن کے سروں پر سے بس کا اگلا پہیہ گذر گیا تھا، موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

زخمی بسوراج  دائیں ہاتھ اور دائیں پیر کو شدید چوٹ لگی ہے اور اسے ہبلی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولس نے بس ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لاپرواہی سے بس چلانے  کے الزام میں معاملہ درج کرلیا ہے۔

 

 


Share: