بیدر ، 25/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی) 16 جنوری 2025 کو بیدر شہر کے شیواجی چوک کے قریب ایس بی آئی بینک اے ٹی ایم سے رقم نکالتے وقت دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے پانچ گولیاں فائر کیں اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اس واردات میں گرمی وینکٹیش ولد ماپا چھری کی موت واقع ہوگئی جبکہ شیوا بابا کاشی ناتھ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔
انھیں حیدرآباد کے کیئر ہسپتال میں 4 گھنٹے کی سرجری کے بعد بچا لیا گیا اور اب وہ صحت مند ہیں۔
ان کی سرجری پر مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے، جس میں سے 9 لاکھ روپے ادا کیے جا چکے ہیں اور باقی 2 لاکھ روپے کا بقایا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیو کمار شیلو انت نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی باقی رقم کی ادائیگی کرے گی۔