ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ٹی ایم سی سنڈے مارکیٹ اور مٹن مارکیٹ وصولی کا ٹھیکہ - 19 فروری کو ہوگی عام نیلامی

بھٹکل ٹی ایم سی سنڈے مارکیٹ اور مٹن مارکیٹ وصولی کا ٹھیکہ - 19 فروری کو ہوگی عام نیلامی

Wed, 12 Feb 2025 20:20:56    S O News

بھٹکل ،12 / فروری (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ٹی ایم سی  حدود میں سنڈے مارکیٹ اور سڑک کنارے دکانوں کے علاوہ سلطان اسٹریٹ میں موجود مٹن مارکیٹ کے اسٹالس کا کرایہ وصول کرنے کے لئے ایک سال کا ٹھیکہ عام نیلامی کے ذریعے دیا جائے گا ۔ 
    
ٹھیکے کی میعاد ایک سال کی ہوگی یعنی یکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 ۔ اس کے لئے عام نیلامی 19 فروری 2025 کو صبح 11 بجے ٹی ایم سی میٹنگ ہال میں  ہوگی ۔
    
ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے عام نیلامی میں بولی لگانے کے خواہشمند افراد کو درج ذیل تفصیلات کے مطابق پیشگی ضمانت کی رقم کا ڈی ڈی اور درخواست 18 فروری 2025 کی شام کو پانچ بجے سے قبل ٹی ایم سی کے دفتر میں جمع کروانا ہوگا ۔ کرایہ وصولی اور نیلامی کی شرائط ٹی ایم سی دفتر میں کام کے دنوں میں معلوم کی جا سکتی ہیں ۔ نیلامی سے قبل بھی نیلامی میں حصہ لینے والوں کو شرائط پڑھ کر سنائی جائیں گی ۔ کرایہ وصولی ٹھیکہ کی تفصیل یوں ہے :
    
1۔ سرکاری اسپتال روڈ پر ہفتہ واری مارکیٹ میں اتوار کے دن کرایہ وصولی - اس میں حصہ لینے کے لئے نیلامی سے قبل ڈپازٹ کی شکل میں 50 ہزار روپے کا ڈی ڈی جمع کروانا ہوگا ۔
    
2۔ سڑک کنارے بیوپار کرنے والوں سے روزانہ کرایہ وصولی ۔ اس کے لئے پیشگی ڈپازٹ کی رقم 50 ہزار روپے کا ڈی ڈی جمع کروانا ہوگا ۔
    
3۔ سلطان اسٹریٹ مٹن مارکیٹ میں موجود 6 مٹن کی دکانوں سے ماہانہ کرایہ وصولی - اس نیلامی میں حصہ لینے والے کو ہر ایک دکان کے لئے پیشگی ڈپازٹ 25 ہزار روپے کا ڈی ڈی جمع کروانا ہوگا ۔
    
4۔ سلطان اسٹریٹ مٹن مارکیٹ میں موجود 7 مٹن کی دکانوں سے ماہانہ کرایہ وصولی - اس نیلامی میں حصہ لینے والے کو بھی ہر ایک دکان کے لئے پیشگی ڈپازٹ 25 ہزار روپے کا ڈی ڈی جمع کروانا ہوگا ۔
    
ٹی ایم سی صدر اور چیف آفیسر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص پر ٹی ایم سی کی کوئی بھی واجب الادا رقم باقی ہے تو ایسا شخص نیلامی میں حصہ لینے اور ٹھیکہ حاصل کرنے کا اہل نہیں رہے گا ۔ ٹھیکہ کے لئے عام نیلامی میں لگائی گئی آخری بولی کو منظور یا نامنظور کرنے کا اختیار چیف آفیسر اور صدر کے پاس محفوظ  رہے گا ۔ 


Share: