ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تعلقہ پنچایت سے متعلقہ ناریل کی فصل کے لئے عام نیلامی

بھٹکل تعلقہ پنچایت سے متعلقہ ناریل کی فصل کے لئے عام نیلامی

Sat, 01 Feb 2025 19:20:50  Office Staff   S.O. News Service

بھٹکل یکم / فروری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تعلقہ پنچایت دفتر سے متعلقہ ناریل کی فصل تین سال تک کے لئے نیلام کی جا رہی ہے ۔
    
بتایا گیا ہے کہ تعلقہ پنچایت سے متعلقہ تقریباً 30 ناریل کے درخت ہیں ۔ ان کی فصل سے  فائدہ اٹھانے کے لئے تین سال کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے، جس کے لئے 20 فروری کو صبح 11 بجے تعلقہ پنچایت دفتر کے احاطے میں عام نیلامی کی جائے گی ۔ 
    
جن لوگوں کو اس معاملے میں دلچسپی ہے وہ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے بھٹکل تعلقہ پنچایت دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

 


Share: