ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تحصیلدار نے کہا : دستور صرف ایک دستاویز نہیں، ملک کی روح ہے

بھٹکل تحصیلدار نے کہا : دستور صرف ایک دستاویز نہیں، ملک کی روح ہے

Mon, 27 Jan 2025 11:02:46  Office Staff   S.O. News Service
بھٹکل تحصیلدار نے کہا : دستور صرف ایک دستاویز نہیں، ملک کی روح ہے

بھٹکل ،27 / جنوری (ایس او نیوز) 76ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر تعلقہ انتظامیہ، تعلقہ پنچایت، ٹی ایم سی اور پٹن پنچایت جالی کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بھٹکل کے تحصیلدار اور قومی تہواروں کی تقریب کمیٹی کے سیکریٹری ناگیندرا کولاشیٹی نے تعلقہ اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔
    
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 26 جنوری وہ دن جب  ہندوستان کو عوامی جمہوریہ قرار دیا گیا تھا اور آج ہم سب اس کا 76 واں جشن منا رہے ہیں ۔ یہ اس دیش کو عوامی جمہوریہ بنانے کے لئے دستور ہند کو عمل میں لانے والے تمام شخصیات کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے ۔ ہمارے لئے یہ قابل رشک بات ہے کہ پوری دنیا میں سب سے بڑا تحریری دستور ہمارے پاس موجود ہے ۔ یہ جو ہمارا دستور ہے وہ محض ایک دستاویز نہیں ہے بلکہ اس کے اندر ہمارے جمہوری ملک کی روح پوشیدہ ہے ۔
    
اس موقع پر محکمہ پولیس سمیت اسکول اور کالج کے طلبہ خوبصورت مارچ پاسٹ کیا گیا ۔ اس میں حصہ لینے اور بہترین مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو اول، دوم اور سوم انعام سے نوازا گیا ۔ اسی طرح زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اہم خدمات انجام دینے والی شخصیات کی تہنیت کی گئی ۔ 
    
اسٹیج پر تعلقہ پنچایت کے انچارج سی ای او اور بی ای او وینکٹیش نائیک، ٹی ایم سی چیف آفیسر وینکٹیش ناوڑ، جالی پٹن پنچایت چیف آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے تحصیلدار سنتوش بھنڈاری، سرکاری نوکررا سنگھا کے تعلقہ صدر ایم این نائک، ٹی ایم سی انچاج صدر الطاف کھروری، پٹن پنچایت کی صدر افشاں قاضیا وغیرہ موجود تھے ۔

bhatkal-republic-day-26
bhatkal-republic-day-17
bhatkal-republic-day-19
 bhatkal-republic-day-29
 


Share: