ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں جالی میں آئی ٹی آئی کالج کی نئی عمارت کا افتتاح

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں جالی میں آئی ٹی آئی کالج کی نئی عمارت کا افتتاح

Wed, 08 Jan 2025 03:52:00  IG Bhatkali   S O News
بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں جالی میں آئی ٹی آئی کالج کی نئی عمارت کا افتتاح

بھٹکل 7 / جنوری (ایس او نیوز) شہر کے جالی علاقے میں تعمیر شدہ آئی ٹی آئی کالج کی نئی عمارت کا افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔     اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معاملے میں کسی قسم کی سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جو لوگ سیاست کر رہے ہیں، میری طرف سے اُنہیں کوئی جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے ، میرے ترقیاتی کام ہی ان کے لئے درست جواب ہے ۔ 

    وزیر منکال نے سابق رکن اسمبلی سنیل نائک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  2007 میں کرایے کی عمارت میں چلنے والی آئی ٹی آئی کالج کو اپنی خود کی عمارت میں منتقل کروانے کے لئے 2016 میں  ہیبلے گرام پنچایت میں موجود 5 ایکڑ زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں پر رہائشی اسکول کی عمارت کے ساتھ آئی ٹی آئی کالج کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے 4  کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا تھا ۔ سابق رکن اسمبلی کی میعاد کے دوران جگہ تبدیل کرکے تعمیر کی گئی عمارت پر اب وہ سیاست کر رہے ہیں ۔   

    منکال وئیدیا نے کہاکہ  دیگر علوم کے مقابلے میں آئی ٹی آئی کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو جلد از جلد روزگار ملنے کے مواقع زیادہ رہتے ہیں ۔ طلبہ کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ 

    اس موقع پر ضلع گیارنٹی کمیٹی کے صدر ستیش نائک، تعلقہ گیارنٹی کمیٹی کے صدر راجو نائک، بھٹکل سرکاری نوکررا سنگھا کے ایم ایم نائک، ضلع پنچایت انجینئر رامو گنکی، ملپّا مڈیوال کے علاوہ ٹی ایم سی کے رکن ناگراج نائک، ایشور موگیر، رمیش گونڈا، رمیش نائک، شاہین شیخ، کالج پرنسپال گنگا دھرپّا اسٹیج پر موجود تھے ۔ 


Share: