ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : الوے کوڈی میں منعقد ہوا 11 واں کنڑا ساہتیہ سمیلن

بھٹکل : الوے کوڈی میں منعقد ہوا 11 واں کنڑا ساہتیہ سمیلن

Thu, 09 Jan 2025 11:55:12  Office Staff   S.O. News Service
بھٹکل : الوے کوڈی میں منعقد ہوا 11 واں کنڑا ساہتیہ سمیلن

بھٹکل،  9 / جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیرالی الوے کوڈی میں 11 ویں کنڑا ساہتیہ سمیلن منعقد ہوا جس میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں خاتون ٹیچر سویتا نائک اور ریٹائرڈ جج روی نائک کی کتابوں کی رسم اجرا انجام دی گئی ۔
    
اس موقع پر بولتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ طالب علموں اور نوجوان نسل کو موبائل فون سے ممکنہ حد تک دوری بنائے رکھتے ہوئے ادب اور لٹریچر میں دلچسپی لینی چاہیے ۔ کنڑا زبان کی اپنی ایک تاریخ اور اہمیت ہے ۔ اس کے تحفظ اور فروغ کے لئے ہم سب کو سرگرم رہنا چاہیے ۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ وہ آنے والے دنوں میں اتر کنڑا اور بھٹکل میں کنڑا بھون کی تعمیر کے لئے کوشش کریں گے ۔ 
    
اس سمیلن کا افتتاح کنڑا پریشد کے سابق صدر روہیداس نائک نے کیا ۔ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا میں کنڑا زبان کے اندر انگریزی زبان کی آمیزش اور ریاست کی راجدھانی بینگلورو جیسے شہر میں کنڑا زبان سے بے رغبتی پر افسوس کا اظہار کیا ۔ 
    
اس موقع پر سمیلن کے صدر نارائین یاجی، ریٹائرڈ جج روی ایم نائک، ادیب شمبھو ہیگڑے، ڈاکٹر آر وی صراف، الوے کوڈی مندر کے ٹرسٹی نارائین دیمنے وغیرہ نے اظہار خیال کیا ۔ 


Share: