ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں - ایک ہی رات میں دس دکانوں کو بنایا گیا نشانہ

بیلتنگڈی میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں - ایک ہی رات میں دس دکانوں کو بنایا گیا نشانہ

Tue, 19 May 2026 18:38:36    S O News
بیلتنگڈی میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں - ایک ہی رات میں دس دکانوں کو بنایا گیا نشانہ

بیلتنگڈی، 19/ مئی (ایس او نیوز) چوروں کے ایک گروہ نے شہر میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیں جس میں  کل دیر رات  کو یکے بعد دیگرے دس دکانوں اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی گئی۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوروں نے کورٹ روڈ پر واقع دھرم شری بلڈنگ میں واقع سمردھی انٹرپرائزز کو نشانہ بنایا۔ وہ احاطے میں گھس گئے اور تقریباً 1.50 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی ۔ شواہد مٹانے کے مقصد سے چوروں نے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا اور میموری کارڈز بھی ساتھ میں لے کر فرار ہو  گئے ۔

اسی عمارت میں چوروں کی گینگ نے ٹی ایچ رئیل اسٹیٹ کے دفتر، عمارت کے مالک کے دفتر، اور رادھا کرشنا، اوشا این جی، اور یتیش شیٹی پی نامی وکیلوں کے چیمبروں میں بھی توڑ پھوڑ کی ۔

تھری روڈ (مورو مارگا) جنکشن کی طرف بڑھتے ہوئے یہ چور مترشری ہوٹل میں گھس گئے اور وہاں ایک ڈبے سے 5000 روپے اور ایک دراز سے 2000 روپے چوری کر لیے ۔

اس کے بعد وہ ملحقہ صابری انٹرپرائزز میں داخل ہوئے اور وہاں پر تقریباً 2000 روپے چوری کر لیے ۔ 
    
چوروں کی ٹولی نے ایڈوکیٹ جیاراما مانیانی، میسرز ہمالیہ فنانس اینڈ انویسٹمنٹ اور ایڈوکیٹ جیتیش کے کے دفاتر میں بھی توڑ پھوڑ کی ۔

بیلتنگڈی پولیس نے معائنہ کرنے کے لیے منگل کی صبح جرائم کے مقامات کا دورہ کیا ۔ سلسلہ وار چوری کا معاملہ درج کرنے کے ساتھ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔


Share: