ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے نقصانات

منگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے نقصانات

Thu, 01 May 2025 19:30:57    S O News
منگلورو کے قریب بیلتنگڈی میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے نقصانات

منگلورو  یکم / مئی (ایس او نیوز)  منگلورو کے قریب واقع بیلتنگڈی تعلقہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بجلیوں  کے ساتھ  تیز بارش سے نقصان پہنچا ہے ۔

ذرائع سے ملی کے مطابق تیز ہواوں کی وجہ سے اجیرے میں چلتی موٹر بائک پر ایک بہت بڑا درخت گر گیا ۔ خوش قسمتی سے امیت نامی بائک سوار معجزانہ طور پر بچ گیا مگر اس کی بائک پوری طرح تباہ ہوگئی ۔ اس کے علاوہ پوترا بیلو نامی مقام پرناریل کا درخت مکان پر گرنے کی وجہ سے چھت کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے اجیرے سب ڈیویژن میں بارش اور طوفانی ہواوں کے دوران 10 سے زائد الیکٹرک کے کھمبے اکھڑ کر گر گئے ۔ 


Share: