بنٹوال، 11 / فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے بڈاکابیل میں واقع جوٹ کے تھیلوں کے گودام میں آدھی رات کو حادثاتی طور پر لگنے والی آگ کے مالک محمد عرف موناک کو بھاری نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
بتایا جاتا ہےکہ آتشزدگی کی وجہ سے نہ صرف تھیلوں کا گودام جل کر خاکستر ہوگیا بلکہ آگ کے شعلے پڑوس میں واقع عبدالحمید اور شرف الدین کے مکانات تک بھی پھیل گئے ۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
مقامی افراد اور فائر سروس کے عملے نے بڑی مشقت کے ساتھ آگ پر قابو پایا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ گودام میں الیکٹرک شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے یہ آگ بھڑکی ہوگی ۔
رکن اسمبلی راجیش نائک، ریوینیو انسپکٹر وجئے آر اور دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔