کاروار، 18 /جولائی (ایس او نیوز ): ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اور سوئیپ کمیٹی کی جانب سے ہفتہ کے روز رویندرناتھ ٹیگور بیچ پر ایک بڑے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم میں ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر دلیش ششی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساجد ملا، کاروار کے سب ڈویژنل آفیسر شالم حسین سمیت مختلف محکموں کے افسران اور سینکڑوں ملازمین نے حصہ لیا۔
پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ شرکاء نے ساحل پر ایک بڑی انسانی زنجیر بنائی اور SIRکے حروف کی شکل اختیار کرکے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے بارے میں بیداری کا پیغام عام کیا۔