ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاپ : ادیاور میں نقاب پوشوں نے کی اے ٹی ایم لوٹنے کی ناکام کوشش

کاپ : ادیاور میں نقاب پوشوں نے کی اے ٹی ایم لوٹنے کی ناکام کوشش

Wed, 12 Feb 2025 20:00:04    S.O. News Service

کاپ ،12 / فروری (ایس او نیوز) ادیاور میں نقاب پوشوں نے موجود کینرا بینک کی اے ٹی ایم مشین کو گزشتہ رات کے دو بجے توڑ کرلوٹنے کی  کوشش کی مگر اے ٹی ایم کا اندرونی سائرن بج اٹھنے سے ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا اور وہ موقع پر سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ اس ناکام واردات کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اور فنگر پرنٹ ماہرین نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ملزموں کے تعلق سے شواہد اکٹھا کرنے کی کوشش کی ۔ اطراف کے پولیس تھانوں کو ملزموں کی نشاندہی اور گرفتاری میں تعاون کرنے کے تعلق سے الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
 


Share: