ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : عدالت میں حاضر ہوئے بغیر 14 سال سے مفرور شخص گرفتار

انکولہ : عدالت میں حاضر ہوئے بغیر 14 سال سے مفرور شخص گرفتار

Mon, 13 Jul 2026 10:35:54    S O News
انکولہ : عدالت میں حاضر ہوئے بغیر 14 سال سے مفرور شخص گرفتار

انکولہ ، 13 / جولائی (ایس او نیوز) انکولہ پولیس نے عدالت میں حاضر نہ ہونے 14 سال تک فرار رہنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت رفیق احمد محبوب سبحانی کمٹگی کے طور پر کی گئی ہے ۔

پولیس کے بیان کے مطابق رفیق احمد سال 2012 میں ہوئے ایک جرم کا ملز ہے اور 2013 سے عدالت میں حاضر ہوئے بغیر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اس کے خلاف عدالت سے وارنٹ جاری ہوا تھا اور اسے تلاش کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔

مصدقہ معلومات اور ٹیکنیکل ثبوتوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ۱۰ جولائی کو ہبلی سے کیرالہ کی طرف لاری ڈرائیور کے روپ میں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔ ایک لمبی مدت سے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے پر اعلیٰ افسران نے پولیس ٹیم کی ستائش کی ہے ۔ 


Share: