ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 3جنوری کوجسمانی معذوروں کی سرٹفکیٹ کے لئے میڈیکل کیمپ

3جنوری کوجسمانی معذوروں کی سرٹفکیٹ کے لئے میڈیکل کیمپ

Sat, 31 Dec 2016 12:48:24    S.O. News Service

کاروار 31؍دسمبر (ایس او نیوز)جسمانی طور پر معذوروں کو سرٹفکیٹ دینے کی غرض سے تعلقہ اسپتالوں میں میڈیکل جانچ کے لئے کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔جس میں ماہرڈاکٹروں کے ذریعے معذوری کا معائنہ کرنے کے بعد متعلقہ افراد کو اسناد دی جائیں گی۔

بھٹکل اور ہوناورمیں یہ کیمپ 3؍جنوری کو ہوگا۔کمٹہ اور انکولہ میں 4؍جنوری،سرسی اور سدا پور 5؍جنوری،یلاپور 6جنوری،جوئیڈا اور ہلیا ل میں 7؍جنوری کو اس طرح کے کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ضلعی افسر ڈاکٹراشوک نے درخواست کی ہے کہ جن معذور افراد نے اب تک معذوری کا سرٹفکیٹ حاصل نہیں کیا ہے وہ کیمپ میں حاضر ہوکراس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔


Share: