ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 23فیصد جن د ھن اکاؤنٹس میں ایک بھی روپیہ نہیں

23فیصد جن د ھن اکاؤنٹس میں ایک بھی روپیہ نہیں

Mon, 12 Dec 2016 11:12:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوٹ بند ی کے بعد جن دھن اکاؤنٹس کے جمع میں زوردار اضافہ ہوا ہے، لیکن تقریباََ 23فیصد جن د ھن اکاؤنٹ اب بھی ایسے ہیں جن میں ایک بھی پیسہ بھی نہیں ہے۔7 ؍دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 25.8کروڑ جن د ھن اکاؤنٹس میں288کروڑ روپے جمع ہوئے۔اس طرح ان کے اکاؤنٹس میں کل جمع رقم 74610کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے۔نوٹ بند ی کے بعد تقریبا ایک مہینے میں جن دھن اکاؤنٹس میں جمع میں 29000کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، لیکن زیرو بیلنس والے اکاؤنٹس کی تعداد 22.9فیصد پر قائم ہے، نوٹ بند ی کے بعد شروعاتی دنوں میں جن دھن اکاؤنٹس میں جمع میں زورداراضافہ ہواتھا ، لیکن ہفتے در ہفتے اس میں کمی آتی رہی، 30؍نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں جن د ھن اکاؤنٹس میں1487کروڑ روپے جمع ہوئے جبکہ اس سے گزشتہ ہفتے ان کے اکاؤنٹس میں 8283کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔نوٹ بند ی کے بعد پہلے ہفتے میں جن د ھن اکاؤنٹس میں 18615.54کروڑ روپے جمع ہوئے،وہیں 17سے 23؍نومبر کے دوران ان اکاؤنٹس میں اس سے آدھی سے بھی کم یعنی 8582.57کروڑ روپے کی رقم جمع ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق، 7؍دسمبر تک 25.8کروڑ جن د ھن اکاؤنٹس میں جمع کل رقم 74609.50کروڑ روپے تھی۔


Share: