ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 21؍ نومبر سے بلگام میں ریاستی لیجسلیچر کا اجلاس

21؍ نومبر سے بلگام میں ریاستی لیجسلیچر کا اجلاس

Thu, 20 Oct 2016 11:28:06    S.O. News Service

بنگلورو،19؍اکتوبر(ایس اونیوز)ریاستی لیجسلیچر کا سرمائی اجلاس 21نومبر تا 2؍ ستمبر بلگام کے سورنا سودھا میں طلب کیاجائے گا۔ آج ریاستی کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔ کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات اخباری نمائندوں کو دیتے ہوئے وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ شمالی کینرا ضلع کے سرسی تعلقہ کے بنواسی علاقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے بنواسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے پر بھی کابینہ نے اتفاق کرتے ہوئے منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں اس کیلئے ایک پندرہ رکنی کمیٹی کا تقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بنواسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیاتھا۔ میسور کے ننجنگڈھ کے قریب ہماؤ مقام پر فلم سٹی قائم کرنے کیلئے 110 ایکڑ آٹھ گنٹے زمین کنٹراکٹ پر دینے کیلئے بھی ریاستی حکومت نے منظوری دی ہے۔ سرکاری طرز کی ایک عوامی شراکت والی کمپنی اس مقصد کیلئے قائم کی جائے گی، تاکہ اس فلم سٹی پر سرمایہ لگایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ثانوی تعلیمات مہم کے تحت 1907 کروڑ روپیوں کی لاگت پر مختلف ترقیاتی کام شروع کرنے اور انہیں پورا کرنے میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کابینہ نے دو ماہ کے اندر ان تمام خامیوں کی نشاندہی کرکے تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کے مقصد سے محکمۂ تعلیمات اور محکمۂ تعمیرات عامہ پر مشتمل افسران کی ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چکمگلور کے شرنگیری میں کے ایس آر ٹی سی ڈپو قائم کرنے کیلئے کابینہ نے پانچ ایکڑ زمین منظور کی ہے۔ہبال کے قریب ججوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے جگہ فراہم کرنے پر بھی کابینہ نے منظوری دے دی۔


Share: