نئی دہلی:29/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انٹرنیٹ پر 2021 تک 53.6 کروڑ لوگ انٹرنیٹ تک رسائی ہندوستانی زبانوں میں کرنے والے ہوں گے۔ انگریزی زبان میں صارفین کی تعداد صرف 19.9 کروڑ ہو گی جو انگریزی زبان سے ڈھائی گنا زیادہ ہوگی۔ گوگل اورکے پی ایم جی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ہندی اور ہندوستانی زبانوں کے صارفین تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندی مراٹھی اور بنگالی زبان کے صارفین انگریزی زبانوں میں سے بھی زیادہ ہو جائیں گے۔ 2021 تک انٹرنیٹ ہندوستانی لوگوں کی طرف سے سب سے زیادہ استعمال کیا جائے گا، جس کی وجہ سے گوگل اور دیگر کمپنیاں ہندوستانی مارکیٹ کی طرف بڑی تیزی کے ساتھ متوجہ ہو رہی ہیں۔ انہیں ہندوستان میں انٹرنیٹ پر ایک بڑی مارکیٹ دکھائی دے رہا ہے۔