ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 12700 اساتذہ کے مختلف مقامات پر تبادلے جلد: تنویر سیٹھ

12700 اساتذہ کے مختلف مقامات پر تبادلے جلد: تنویر سیٹھ

Sat, 11 Feb 2017 10:55:05    S.O. News Service

بنگلورو،10؍فروری(ایس او نیوز) ریاست کے پرائمری اور ہائی اسکولوں میں 12700 افزود ٹیچروں کی نشاندہی کرکے انہیں دیگر مقامات پر متعین کیا جائے گا۔ یہ اعلان آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات تنویر سیٹھ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا اور اساتذہ کے تناسب کی بنیاد پر بلاک ایجوکیشن افسران اور ڈی ڈی پی آئی درجے کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ افزود اساتذہ کی فوراً نشاندہی کی جائے۔اس ہدایت کے بعد فہرست کی تیاری کا کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔ جن افزود اساتذہ کی نشاندہی ہوئی ہے انہیں دیگر مقامات پر تبادلہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ چوڈا ریڈی توپلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ ریاست میں شکشک کرن اسکیم لانے کے سلسلے میں طلبا اور اساتذہ کے بارے میں تمام تفصیلات یکجا کی جارہی ہیں ، فی الوقت ریاست میں 1.1کروڑ بچے زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے محض 1.18 لاکھ بچوں کے آدھار کارڈ درج کئے گئے ہیں۔ وزیر موصوف کے جواب پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے چوڈا ریڈی نے کہاکہ انہیں افسران نے غلط اطلاع دی ہے۔ اس مرحلے میں وزیر موصوف نے کہاکہ افزود اساتذہ کی نشاندہی اور ان کے تبادلوں کے بارے میں انہوں نے جو تفصیلات دی ہیں بالکل درست ہیں ، اس کے مطابق ہی اساتذہ کے تبادلے شروع کئے جارہے ہیں۔


Share: