ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں چوری کی واردات - ایک کلو سونے کے زیورات اڑانے میں چور ہوئے کامیاب

منگلورو میں چوری کی واردات - ایک کلو سونے کے زیورات اڑانے میں چور ہوئے کامیاب

Thu, 03 Apr 2025 12:19:01    S O News

منگلورو ، 3/ اپریل (ایس او نیوز) پیرموڈے گاوں میں پیش آئی واردات میں پروین پنٹو نامی شخص کے گھر میں گھس کر چوروں نے ایک کلو سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ چوروں کے نشانے پر آنے والا یہ گھر جینوین پینٹو کا ہے جس کا بیٹا پروین پنٹو کویت میں مقیم ہے ۔ فی الحال اس کے گھر پر کوئی بھی رہتا نہیں ہے ۔ گھر کے اندر اور باہر سولہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں ۔ جرمن شیفرڈ اور مودھول سمیت آٹھ  پالتو موجود ہیں جنہیں کھانے پلانے کے لئے دو مزدور دن کے وقت گھر میں آتے جاتے ہیں ۔ 
    
چور اتنے شاطر اور ماہر تھے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی زد میں آئے بغیر ایسی جگہ سے داخل ہوئے جو کیمرے کے دائرے میں نہیں تھی ۔ پھر کیمروں کا زاویہ تبدیل کیا اور کتوں کی نظروں سے بچتے ہوئے  کھڑکی کی سلاخیں کاٹ کر اندر داخل ہوئے ، پھر تجوری کو اس کی چابی سے کھولنے کے بعد اس کے اندر موجود سونے کے زیورات اور قیمتی گھڑیوں پر ہاتھ صاف کر دیا ۔ 
    
چوری کی واردات کا پتہ آج اس وقت چلا جب مزدور کتوں کو غذا دینے کے لئے گھر پہنچے تھے ۔ انہوں اس صورتحال کے بارے میں پہلے اپنے مالک کو فون کرکے اطلاع دی اور پھر اس کے بعد پولیس کو خبر دی گئی ۔ جس نے موقع پر پہنچ  کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔


Share: