ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم جمہوریہ کے موقع پر کل 26 جنوری کو بھٹکل میں بھی ہوگی تقریب؛ صبح 8:30 بجے سے ہوگا ساحل آن لائن پر پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ

یوم جمہوریہ کے موقع پر کل 26 جنوری کو بھٹکل میں بھی ہوگی تقریب؛ صبح 8:30 بجے سے ہوگا ساحل آن لائن پر پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ

Wed, 25 Jan 2017 22:09:24    S.O. News Service

بھٹکل 25/ جنوری (ایس او نیوز)   کل 26 جنوری کو  یوم جمہوریہ تقریبات کے لئے  تیاریاں  تقریبا مکمل ہوگئی ہے ۔تعلعقہ انتظامیہ کی جانب سے بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم  المعروف وائی ایم ایس اے گراؤنڈ میں  شاندار   تقریب   کے ذریعہ  یوم جمہوریہ منایا جائے گا ۔ صبح نو بجے تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے ترنگا لہرا نے  کے بعد  مختلف اسکولوں کے طلباء کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ پنچایت ، میونسپالٹی،  اسکول وکالجس سمیت دیگر اداروں میں صبح سات بجے سے ہی ترنگا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تعلقہ اسٹڈیم میں ہورہی شاندار تقریب کا لائیو ٹیلی کاسٹ ساحل آن لائن پر پیش کیاجائے گا ۔  ساحل آن لائن پر صبح 8:30 بجے سے ہی لائیو ٹیلی کاسٹ شروع ہوگا۔


Share: