کاروار: 29؍جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے یلاپور پولیس اسٹیشن حدود میں پولس نے جانوروں کی ایک گاڑی کو روکتے ہوئے اُس میں موجود جانوروں کو غیر قانونی طورپر لے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے گاڑی سومیت مویشیوں کو ضبط کرلیا، جبکہ گاڑی پر موجود ڈرائیور اور اس کے کلینر کو گرفتار کرلیا۔ واردات جمعہ کی شام کو یلاپور میں پیش آئی۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مہیندرا میاکس ٹیمپو میں لے جانے والے پانچ مویشیوں میں ایک بھینس، دو گائیں اورایک بچھڑا شامل ہے جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔گرفتار شدہ افراد کے نام ٹیمپو ڈرائیور ہبلی کے رہنے والے راجوعرف مولا علی شوکت علی (۲۳سال)اور کلینر گروسدّپا(۳۰) بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔