ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے ایک مکان میں چوری کی واردات

ہوناور کے ایک مکان میں چوری کی واردات

Mon, 28 Nov 2016 13:05:52    S.O. News Service

ہوناور 27؍نومبر (ایس او نیوز)ہوناور شہر کے بھارت نگر میں واقع داسا جننا میستاکے گھر میں گھس کر چوری کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق داسا میستا اور ان کے اہل خانہ اڈپی کے سنتے کنٹے میں کسی کام کی وجہ سے گئے ہوئے تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھا کرچوربر آمدے کے دروازے کی کُنڈی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اورپانچ ہزار روپے نقد، 22گرام کی سونے کی چین، 8گرام کی 2انگوٹھیاں چراکر رفو چکر ہوگئے جس کی مالیت کا اندازہ 85ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہوناور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: