ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں منعقدہ تلسی ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں منکی این ایس اے کی شاندار جیت؛ کل ہوگا فائنل

ہوناور میں منعقدہ تلسی ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں منکی این ایس اے کی شاندار جیت؛ کل ہوگا فائنل

Sat, 31 Dec 2016 21:14:41    S.O. News Service

بھٹکل 31/ ڈسمبر (ایس او نیوز/ ذاکر کٹنگری) ہوناور میں منعقدہ تلسی ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں این ایس اے منکی نے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے آرگنائزر تلسی فرینڈ کو دس رنوں سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی منکی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

آج کھیلے گئے سیمی فائنل میں آرگنائزر تلسی فرینڈس کی ٹیم میں کئی دیگر اضلاع کے رنجی کھلاڑی موجود تھے، اس کے بائوجود منکی ٹیم نے مقررہ 20 اوورں میں 148 رن بنائے جس میں فوزان کے 56 اور مہتاب کے 35 رن شامل ہیں، مگر مخالف ٹیم مقررہ اسکور کو عبور کرنے کی کوشش میں اپنی وکٹیں گنواتے چلے گئے ۔ تلسی فرینڈس کو آخری آوور میں گیارہ رن کی ضرورت تھی اور ہاتھ میں ایک وکٹ تھی، مگر منکی کے کھلاڑیوں نے پوری ٹیم کو آل آوٹ کرکے میچ دس رنوں سے جیت لیا۔ منکی ٹیم کے سلمان نے تین اور اسجد نے دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ کو اپنے حق میں کرنے میں کامیاب رہے۔

کل اتوار کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ فائنل میں منکی کا مقابلہ آرگنائزر کی ایک اور تلسی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ آرگنائزر ٹیم میں رنجی کے کافی کھلاڑی موجود ہیں، مگر منکی ٹیم بھی بے حد مضبوط ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل بے حد دلچسپ ہوگا۔


Share: