نئی دہلی:9/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور چین کے درمیان چل رہے تنازعہ کے درمیان تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ کا بڑا بیان آیا ہے۔بدھ کو دہلی میں ایک پروگرام کے دوران دلائی لامہ نے کہا کہ ڈوکلام تنازعہ کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے، لیکن دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے پڑوس میں ہی رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے پر غلط پروپیگنڈہ چلایا جاتا ہے تو دونوں ممالک میں بات بگڑسکتی ہے۔دلائی لامہ بولے کہ کسی بھی ملک کو چلانے والے اس کے شہری ہی ہوتے ہیں، ایک ملک میں آزاد میڈیا کا ہونا ضروری ہے،ہماراتبت معاشرہ جمہوریت میں یقین رکھتا ہے، چین کو بھی جمہوریت اپنانا چاہیے۔دلائی لامہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان میں ہندی-چینی بھائی بھائی ہی ایک آخری فیصلہ ہے، دونوں بڑے ملک ہیں اور دونوں کو ساتھ ہی رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انہیں ایک آزادی ملتی ہے، میں یہاں پر بہت کچھ کر سکتا ہوں،جہاں پر آزادی نہیں ہے وہ جگہ مجھے پسند نہیں ہے۔آپ کو بتا دیں کہ چینی میڈیا مسلسل ڈوکلام معاملے پر ہندوستان پر نشانہ سادھ رہا ہے۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں مسلسل اس طرح کے مضامین لکھے جا رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان مسلسل چین کوجنگ کے لیے اکسا رہاہے۔