ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہربارایک جیسا صرف بزدلانہ بیان دوہرانا کیا دیش بھکتی ہے؟ جیٹلی کے بیان پر کمار وشواس نےکیا سوال

ہربارایک جیسا صرف بزدلانہ بیان دوہرانا کیا دیش بھکتی ہے؟ جیٹلی کے بیان پر کمار وشواس نےکیا سوال

Wed, 10 May 2017 23:02:48    S.O. News Service

نئی دہلی،10/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے فوج کے ایک لیفٹیننٹ عمر فیاض کو اغوا کرکے ان کا قتل کر دیا۔اس واقعہ پر مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے آئے بیان پر عام آدمی پارٹی (آپ)کے سینئر لیڈر کمار وشواس نے طنز کسا ہے۔ایک ہندی نیوز ویب سائٹ پر عمر فیاض کے قتل پر شائع ارون جیٹلی کے بیان پر کمار وشواس نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’اورہربارایک جیسا صرف بزدلانہ بیان دوہرانا قوم پرستی؟‘کمار وشواس کے اس ٹوئٹ پر آ رہے تبصرہ میں بھی لوگ مرکزی حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں کشمیر میں دو ہندوستانی فوجی کے وحشیانہ قتل کے بعد بھی کمار وشواس نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا تھا۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق،مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاکہ لیفٹیننٹ عمر فیاض کی قربانی نے وادی سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے ملک کے عزم مضبوط کیا ہے، دہشت گردوں کی جانب سے لیفٹیننٹ عمر فیاض کو اغوا کرکے انہیں قتل کرنا بزدلانہ  رویہ اوروحشیانہ ہے،جموں و کشمیر کا یہ نوجوان آفیسر رول ماڈل تھا۔غورطلب ہے کہ منگل کی رات کشمیر کے کولگام میں لیفٹیننٹ عمر فیاض کی لاش شوپیاں میں ملی۔جموں کے اکھنور میں راجپوتانا رائفلس میں تعینات فیاض دسمبر 2016میں ہی فوج میں  بھرتی ہوئے تھے۔فوج سے ملی معلومات کے مطابق، 22سالہ فیاض چھٹیوں میں اپنے گھر آئے تھے اور اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے کے لیے کلگام گئے ہوئے تھے، یہیں پر دہشت گردوں نے بندوق کی نوک پر ان کو اغوا کیا اور پھر قتل کر دیا۔فوج میں ڈاکٹر رہے فیاض کے جسم میں گولی کے دو نشانات ملے ہیں، اپنے علاقے میں نوجوانوں کے درمیان لیفٹیننٹ فیاض کافی مقبول تھے۔اتنا ہی نہیں، آس پاس جب بھی کوئی پروگرام ہوتا تھا تو وہ ضرور جاتے تھے، دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایسی بزدلانہ حرکت پہلے بھی کر چکے ہیں، لیکن فوج کے ایک افسر کے ساتھ حالیہ برسوں میں ایسی حرکت پہلی بار ہے، جس کا مقصد عام لوگوں کے درمیان اپنا خوف پیداکرنا ہے۔
 


Share: