ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہر بچہ یو نیک ہے بس اس کا صحیح خیال ضروری:سروج گری ،بلو بٹر فلائی پری اسکول کے افتتاحی تقریب کا انعقاد 

ہر بچہ یو نیک ہے بس اس کا صحیح خیال ضروری:سروج گری ،بلو بٹر فلائی پری اسکول کے افتتاحی تقریب کا انعقاد 

Mon, 14 May 2018 02:15:26    S.O. News Service

لکھنؤ:13/مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کیمپل روڈ بالا گنج لکھنؤ میں ایک بلو بٹر فلائی پری اسکو ل کا افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں شہر کے معزز لوگوں کے ساتھ ہی ماہر تعلیم بھی شامل ہو ئے۔تقریب میں بولتے ہو ئے گرین گیٹ وے کے چیئر مین سروج گری جی نے کہا کہ آج سماج میں جس طرح لوگ ہر چیز حاصل کرنے کے لیے شاٹ راستہ اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی طرح تعلیم کے حلقہ میں بھی شاٹ کٹ تر قی اپنائی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں کی دماغی تر قی نہیں ہو پارہی ہے۔اور سابق کے لوگوں کے مقابلے کم چیزاپنے دماغ میں رکھ پارہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج تعلیم کے ذرائع آسان ہو گئے ہیں۔ مگر قابل تعلیم یافتہ لوگوں کی تعداد کم ہو تی جارہی ہے۔  ہماری کمپنی بچوں کے دماغ کا خاکہ تیار کر کے اس کی صحیح رہنمائی کر تی ہے۔ اور اسے خو د منحصر بنا کر اس کی پیدائش ذات صلاحیت کو رفتاربناتی ہے۔ اسکول کا افتتا ح مہمان خصوصی فنگر پرنٹ ایسکپرٹ وینکٹیشور راؤ، مدھارو جی نے کیا۔ ا سکے علاوہ آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف کچھوچھوی، مولانا سید محمد قاسم اشرف کچھو چھوی، مولانا سید ابوبکر شبلی اشرف کچھوچھوی، منو ج سر، اجمل حسن، عمران بھائی، ر اشد علی مینائی، محمد علی، عارف صاحب، راجیش کمار گپتا، امود،ستیش موریا، رام جی کھتری، ڈاکٹر شاہ نواز، سید جنید اشرف کچھوچھوی، ندیم صدیقی، فیضان، ریحان،سمیت کثیرتعداد میں لوگ مو جود تھے۔


Share: