ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گورکھپور میں اموات ایک حادثہ، کانگریس کاکام ہی استعفی مانگناہے: امت شاہ

گورکھپور میں اموات ایک حادثہ، کانگریس کاکام ہی استعفی مانگناہے: امت شاہ

Mon, 14 Aug 2017 23:15:26    S.O. News Service

بنگلور:14/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)گورکھپور حادثے پر بی جے پی صدر امت شاہ نے پہلی بار بیان دیتے ہوئے اسے ایک حادثہ مانا ہے۔ شاہ نے پیر کو کہا کہ بچوں کا مرنا ایک حادثہ ہے اور اس کی جانچ چل رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایسا حادثہ نہیں ہوا ہے. جب تک جانچ چل رہی ہے کسی کو مجرم ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہے۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔
یوگی حکومت سے کانگریس کی طرف سے استعفی مانگنے کے سوال پر شاہ نے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کانگریس کا کام ہے استعفی مانگنا۔اتنے بڑے ملک میں بہت سارے حادثے ہوئے، پہلی بار ایسا حادثہ نہیں ہوا ہے۔جنم اشٹی کے منانے کے سوال پر بی جے پی صدر نے کہا کہ جنم اشٹی اپنی جگہ ہے، جیسے ملک میں ہو گا ویسے ہی یوپی میں لوگ منائیں گے۔ یہ سرکاری تہوار نہیں ہے۔کرناٹک دورے پر پہنچے شاہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طے وقت میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ گورکھپور کے بی آر ڈی ہسپتال میں گزشتہ 6 دنوں میں قریب 65 بچوں کی موت کے بعد ریاست کی یوگی حکومت اپوزیشن تنقید جھیل رہی ہے۔
بتا دیں کہ گورکھپور حادثے کے بعد حکومت نے بی آر ڈی کالج کے پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ انسفلائٹس محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر کفیل کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ پی ایم مودی نے وزیرمملکت برائے صحت انوپریا پٹیل کو حادثے کا جائزہ لینے کے لئے گورکھپور بھیجا تھا۔ گورکھپور حادثے کے بعد وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی معلومات وزیراعلی یوگی سے بھی مانگی تھی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ریاست کے چیف سکریٹری کی قیادت میں ایک تفتیشی ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔


Share: